ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو دھڑن تختہ ہونے کے بعد 8 سال سے لاپتہ سیاسی رہنماؤں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹ گیا۔ جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جانب سے جن مخالفین کو لاپتہ کر دیا گیا تھا ان کی بازیابی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بنگلہ دیش کی جیلوں میں برسوں سے قید اپوزیشن رہنماؤں کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈھاکہ کی ایک عدالت نے کوٹہ اصلاحات کی تحریک کے دوران گرفتار بی این پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عدالت کی جانب سے بی این پی اور جماعت اسلامی کے گرفتار ایک ہزار سے زائد کارکنان کی بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن امیر خسرو محمود چوہدری اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل میاں غلام پرور کی بھی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔









