0

بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مشکلات میں مزید اضافہ

برکس ممالک نے بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کر دیا۔ برکس ممالک نے بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔

بھارت کے لیے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ جبکہ آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔

ذرائع  کے مطابق روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے۔ جبکہ بھارت کے اخراج کے لیے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ اور برکس رکن ممالک بھارت کو ایک “منفی بلاک” سمجھ رہے ہیں۔ رکن ممالک کے مطابق بھارت ترقی اور اشتراک میں بڑی  رکاوٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق چین اور روس انڈونیشیا کو اہم شراکت دار تصور کر رہے ہیں۔ اور جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ بھارت چین کشیدگی برکس اتحاد پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ سرحدی تنازعات اور اقتصادی نظریات میں اختلافات اتحاد کو تقسیم کی طرف لے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply