ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں اپ سیٹ شکست دی تھی، قومی ٹیم 9 جون کو اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔









