ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شائقین نے مہندر سنگھ دھونی کا ہمشکل ڈھونڈ لیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 13 رنز بناسکی۔
پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں کی دلچسپ میمز بنا کا بھڑاس نکالی جارہی ہے۔
تاہم میدان میں موجود چند شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں سابق بھارتی کپتنا دھونی کا ہمشکل مل گیا اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہورہے ہیں۔


وائرل تصویر میں دھونی کے ہمشکل کو لمبی داڑھی، سفید ہیڈ اسکارف اور کالہ چشمہ لگائے پاک امریکا میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’دھونی بھیس بدل کر پاکستان کا میشچ انجوائے کرنے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔‘
واضح رہے کہ قومی ٹیم اگلا میچ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کا پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔









