0

چاہتا ہوں بھارت اور پاکستان خود اس مسئلے کو حل کریں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی جارحانہ حملے کو خوفناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دونوں ممالک سے اچھی بنتی ہے، میں دونوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ وہ خود اس مسئلے کو حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور امید ہے کہ اب رک جائے گا،اگر میں کچھ بھی مدد کر سکتا ہوں، تو میں ضرور موجود ہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply