0

امید ہے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی، امریکہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ مسئلے کے پرامن حل کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے کے بارے میں سنا۔ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply