0

یو اے ای کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

اماراتی وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ موجودہ تناؤ کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس سے مزید کشیدگی پیدا ہو یا حالات قابو سے باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدارامن کا انحصار صبر، سفارتی روابط اور تعمیری مکالمے پر ہے، اور متحدہ عرب امارات ہر ممکن سفارتی تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کشیدگی کم کریں گے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں گے۔

یو اے ای نے اپنے سفارتی مشنزکو بھی دونوں ممالک میں متحرک کر دیا ہے تاکہ حالات پر قریبی نظر رکھی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply