0

ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے، اعظم خان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے ہر کوئی اچھا کھیلنا چاہتا ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجیں میں تیار رہتا ہوں، موقع ملتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس سے فائدہ اٹھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ کا دباؤ نہیں ہوتا ذمہ دار لینا ہوتی ہے۔

فٹنس سے متعلق اعظم خان نے کہا کہ ری ہیب اچھا گیا ہے میری بہتری کے لیے اچھا ہوا ہے۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹڑ عرفان خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اسی لیے آیا ہوں کہ بس اچھا کھیلنا ہے، ورلڈ کپ میں موقع ملا تو پھر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز پر توجہ مرکوز ہے موقع ملا تو اچھا کھیلنا ہے، انجری کھیل کا حصہ ہے اب مکمل فٹ ہوں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply