0

اسرائیل کا جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے سے انکار ، رفح پر حملے شروع کر دیئے

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ فوری طور پر قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے رفح پر حملے شروع کر دیئے۔ جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطری اور مصری ثالثوں کو آگاہ کیا کہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ان کی تجویز قبول ہیں تاہم اسرائیل نے ردعمل دیتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں اسرائیلی فوج نے رفح میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، رفح میں بمباری سے فلسطینی بچے شہید ہو گئے ، علاقے میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کے لیے پکنک ثابت نہیں ہو گا۔ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply