0

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلیں

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے قطر ی وزیراعظم اور مصر ی انٹیلی جنس چیف کو آمادگی سے آگاہ کیا،حماس کا وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا،جنگ بندی معاہدے اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل  کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے کسی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،قطر کی تجاویز کو بہت نرم کرکے پیش کیا گیا۔

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے،غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہےحماس کے جواب پر مشرق وسطیٰ میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

ترک صدر طیب ایردوان نے جنگ بندی کی تجاویز تسلیم کرنے پر حماس کی تعریف کی اور کہا اسرائیل کو بھی رضامند ہونا چاہیے،مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply