0

ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندی لگانے کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیئے

امریکی صدرنےعالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پرپابندی لگانے کے ایگزیکٹوآرڈر پردستخط کردیئے ہیں۔

ایگزیکٹوآرڈرسے آئی سی سی عملے اور اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائدہوں گی، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ودیگرکے وارنٹ گرفتاری پرامریکہ جوابی اقدام کررہاہے، امریکی صدرنے این جی اوزکوفنڈنگ کے جائزہ کے ایگزیکٹومیمو پربھی دستخط  کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ اگلے سال امریکہ کے قیام کو250 سال ہو رہےہیں، نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کا ایگزیکٹیو آرڈربھی دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply