0

میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے حامی پرتشدد لوگ نہیں ہیں۔ اور اگر شکست ہوئی تو حامی پرتشدد نہ ہوں۔ تاہم جیت کے لیے پرامید ہوں۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ شکست کی صورت میں پرتشدد نہیں ہونا۔ ہار کی صورت میں بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا اور مجھے یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں۔ میرے حامی عظیم لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی جیت کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔ تاہم نتائج آنے میں وقت لگے گا۔ میرے خیال میں میری انتخابی مہم بہترین رہی تاہم ووٹ گننے میں 2 سے 3 دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اتنی تاخیر ہو رہی ہے تو قیمتی کمپیوٹر رکھنے کا کیا فائدہ؟ میں صرف غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ہوں اور جو بھی ہمارے ملک میں آنا چاہے اسے قانونی طریقے سے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سابق امریکی صدر نے کہا کہ انتخابات میں بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انتخابی مہم بہت شاندار رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیکرٹ سروس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر مشین گنیں تانی گئیں ایسا ساری زندگی نہیں دیکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply