برج عزیزی کا سنگ بنیاد جنوری 2024 میں رکھا گیا تھا مگر اس وقت اس کی اونچائی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تھیں کیونکہ اسے تیار کرنے والے دبئی حکام کی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔
اب 5 ستمبر کو عزیزی ڈویلپمنٹس نامی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ عمارت 725 میٹربلند ہوگی،کمپنی کے چیئرمین Mirwais عزیزی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آغاز سے ہم نے 2 ڈیزائنز کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ایک ڈیزائن 526 میٹر بلند عمارت کا تھا اور دوسرا 725 میٹر بلند عمارت کا، جس کی منظوری اب مل گئی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ کام کے آغاز پر ہم نے دونوں آپشنز کو مدنظر رکھا تھا مگر دوسرے ڈیزائن کی منظوری کے بعد بنیاد کا اضافی کام بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔
یہ 131 منزلہ عمارت ہوگی جس میں اپارٹمنٹس، 7 اسٹار لگژری ہوٹل اور 7 منزلہ شاپنگ مال بھی ہوگا،اس عمارت کی تعمیر دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ڈسٹرکٹ میں ہوگی اور یہ برج خلیفہ سے لگ بھگ 340 فٹ چھوٹی ہوگی۔