ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کے بعد زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ ہم ہسپتال نہیں جاسکتے ہیں ،لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اب میں ہسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔انہوںنے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم ہسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔