0

موریطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 89 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

افریقی ملک موریطانیہ کی سمندری حدود میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 89 افراد ہلاک ہو گئے ، کشتی میں 170 افرد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ موریطانیہ کے جنوب مغربی شہر اینڈیاگو سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ کوسٹ گارڈ نے پانچ سالہ بچی سمیت 9 افراد کو بچا لیا۔

اب تک 89 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال اور گیمبیا کی سرحد سے روانہ ہوئی تھی جس میں 170 مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ افریقی اور غریب ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں سالانہ تارکین وطن  یورپ میں اچھے مستقبل اور بہتر روزگار کے لیے غیر قانونی طور پر یورپ آنے کے لیے خطرناک راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسے واقعات میں بے موت مارے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply