0

کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے لڑکا ہلاک

بھارت میں 11 سالہ لڑکے کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے شہر پونے میں 11 سالہ لڑکا نازک اعضا پر گیند لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

لڑکی کی شناخت شمبھو کالی داس کھنڈوے عرف شوریہ کے نام سے کی گئی ہے۔

شمبھو دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اچانک گیند اس کے نازک اعضا پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوریہ بولنگ کررہا تھا اچانک بیٹر نے زور دار شاٹ کھیلا جو سیدھا ان کے جالگا اور وہ زمین پر گر بیہوش ہوگئے۔

بعدازاں بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply