0

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں کٹ کی رونمائی کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی موجود تھے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی تقریب رونمائی میں شریک تھے۔

ویڈیو میں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد رضوان بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون کو ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا ، روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply