قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے محمد عامر سے بولنگ کے گُر سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ان سے سیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عامر ہمارے سینئر بولر ہیں مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ جب بولرز کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، بولرز ایک دوسرے سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیم کو فائدہ پہنچے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ انجری سے واپسی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے میں ردھم میں واپس آنے کی کوشش کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نے ہم نے گزشتہ ورلڈ کپ میں زبردست کرکٹ کھیلی فائنل تک پہنچے، اب ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ غلطیاں نہ دہرائیں۔
حارث رؤف نے مزید کہا کہ شائقین کو خوشیاں لانے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔