0

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2024 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہے۔

آئی سی سی نے جن کھلاڑیوں کو اپریل 2024 میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ کے  لیے نامزد کیا ہے، ان میں متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم، نمیبیا کے اراسمس کے ساتھ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں 8 وکٹیں لے کر سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور دو میچوں کے ساتھ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

آئی سی سی نے خواتین میں سری لنکا کی چیماری اتھاپتھو ریس، ہیلی میتھوز اور ولواردت کو پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد کیا ہے۔

 

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply