0

قومی ویمنز ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ندا ڈار کی قیادت میں گوروں کے دیس پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کی ویمنز کرکٹ کی 17 رکنی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے ندا ڈار کی قیادت میں انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ٹیم کا استقبال  کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے گریں شرٹس کے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیں گی۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply