0

اسرائیلی فوجی ہلاک ، 11 زخمی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں تین فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ، مارے جانے والوں میں گیواتی بریگیڈ کا سارجنٹ ریوین مارک مورڈیچائی اسولن اور سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔ غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ 11 زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اس نے کیرم شالوم کے قریب سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹولے پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا ایک برسٹ چلایا۔ زیادہ تر راکٹ ایسے علاقے پر داغے گئے جہاں فوجیں سرحد پر جمع تھیں۔

یہ فوجی رفح میں ہونے والے آپریشن کے لیے لائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی حفاظت پر تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply