دورانِ پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے 10 سال بعد تک شادی نہیں کروں گی مگر پھر چھٹے سال میں ہی ریمبو سے شادی کر لی، ایسا کیوں کیا؟اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی کر لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی ہوئی ہیں جو کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں۔
میزبان کے سوال پر صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت ریمبو نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ صاحبہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کسی فلم اسٹار کے کیریئر کے لیے شادی کرنا اچھا نہیں مانا جاتا۔ان کی ہم عصر اداکارہ ریشم اور میرا ابھی تک سنگل ہیں اور ان دونوں کا کیریئر صاحبہ کے مقابلے بہت کامیاب رہا۔