0

محمد بن سلمان کا روں ماہ پاکستان آنے کا امکان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply