0

برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک ، 101 لاپتہ

جنوبی برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سول کے گورنر ایڈورڈو لیٹے نے سیلاب کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک میں تباہ کن موسمی واقعات کے سلسلے کے حالیہ واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، مقامی میونسپلٹی کے مطابق دریائے گیابا، جو 14 لاکھ آبادی والے شہر سے گزرتا ہے، 5.3 میٹر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اونچے مقامات پر چلے جائیں اور شہری دفاع کی ایجنسی کے ذریعہ نشاندہی کردہ سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply