0

امریکی وفد 8 اپریل سے10 اپریل تک پاکستان کادورہ کریگا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وفد 8 اپریل سے10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ قیمتی معدنیات اورانسدا دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔

دورے کا مقصد قیمتی معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ایرک میئرکی سربراہی میں وفد پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، بات چیت میں انسداددہشت گردی دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply