0

اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

ڈیوڈ لیمی
اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا۔

یورپی میڈیا کے مطابق لیبر ممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اور ابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورےپر تھیں۔

 

یورپی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں  لینا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کو واضح کر دیا اس طرح کا سلوک قبول نہیں۔

ڈیوڈ لیمی کے مطابق ہم دونوں ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اوران کی حمایت کے لئے موجود ہیں، برطانوی حکومت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات بحال کئےجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply