اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہمیشہ چارجنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جتنا فون استعمال ہوتا ہے اتنی ہی تیزی سے اس کی بیٹری بھی گرتی ہے۔
چینی کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی چارجنگ چھ ماہ تک برقرار رہے گی، عام استعمال کی صورت میں یہ موبائل فون دو یا تین ماہ تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جا سکے گا۔
اس فون کو اگر آپ بالکل استعمال نہیں کرتے تو اس کی بیٹری کو چھ یا اس سے زائد عرصے تک دوبارہ چارج نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فون کی بیٹری 33000 ایم اے ایچ ہے۔
چین کے ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر پر ہیں اور چارجر گھر بھول گئے ہیں تو اس فون کے ہوتے ہوئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ فون کا استعمال معمول کے مطابق کریں اسے ایک یا دو ہفتے تک چارجنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم چھ ماہ ہے اور اس اسمارٹ فون میں جلدی بیٹری چارج کرنے کے لئے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔یہ بہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔
کمپنی کی جانب سے ابھی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن اس اسمارٹ فو ن کو لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔









