اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی جھلس کر شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بم برسائے جس سے سیف زون میں واقع خیموں میں آگ لگ گئی۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 44 ہزار 532 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیل کے تازہ حملوں میں 15 افراد شہید ہوئے ، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا۔