نمییا میں 72 سالہ خاتون رہنماء نندی نداتواہ 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔
فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا،وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔
صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔
تکنیکی مسائل، بیلٹ پیپرز کی قلت اور دیگر مسائل کی وجہ سے انتخابی عہدیداروں نے ووٹنگ کو ہفتے تک بڑھا دیا تھا۔
اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ کے مرحلے میں توسیع کو غیر قانونی قرار دے کر نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن کے امیدوار نے 25.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔