0

یو اے ای نے غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف کر دی

عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے خصوصی ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف کرا دی جس باقاعدہ کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکیم ایسے تارکین وطن کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل تو ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزے کی تجدید نہیں کروائی اور غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے اسکیم کے تحت یکم ستمبر سے 30اکتوبر تک دو ماہ کے ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اماراتی حکام نے اس اسکیم کے تحت ان غیر قانونی رہائشیوں کو پرکشش سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں یا جرمانے کی رقم ادا کیے بغیر اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوتا جو غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہوئے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے ایسے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں یا پھر اپنی حیثیت کو باقاعدہ قانونی بنائیں یا بحفاظت پاکستان واپس چلے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply