0

سعودی عرب ، سیاحت کے فروغ کے لیے ہوٹلوں پر عائد لائسنس فیس ختم

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ہوٹلوں کے لیے کاروباری سرگرمیوں کے لیے عائد لائسنس فیس ختم کر دی گئی ہے۔

مملکت میں سیاحت کو مزید آسان بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق سعو دی عر ب کی طرف سے دی گئی اس نئی سہولت سے ہوٹل اپارٹمنٹس اور رہائشی ریزالٓٹس سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز چار ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس پر عملدرآمد پر آغاز ہو گیا ہے، یہ حکم نامہ مملکت میں سیاحتی فروغ کے لیے سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے جس کی خاطرمارچ میں مہم شروع کی گئی تھی، تاکہ سعودی عرب عالمی سیاحت کا اہم مرکز بن سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مملکت کے سیاحت کے لیے ویژن 2030کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ہے۔ اس فیصلے سے ملکی ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت دونوں میں مزید سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply