0

حسینہ واجد اوربنگلہ دیش کے آرمی چیف کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟جانئے

بنگلہ دیش کے آرمی چیف ،حسینہ واجد کے رشتے دار بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل وقار الزماں نے جنرل (ر)مستفیض الرحمان کی بیٹی سارہ ناز کمالیکا رحمان سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔جنرل (ریٹائرڈ) مستفیض الرحمان حسینہ واجد کے رشتے میں پھوپھا ہیں، اس طرح سارہ ناز حسینہ واجد کی کزن ہیں۔

جنرل وقار الزماں 23 جون کو بنگلہ دیش کے آرمی چیف بنے تھے، آرمی چیف بننے سے قبل جنرل وقار الزماں تقریباً 6 ماہ چیف آف جنرل اسٹاف رہے اور اس حیثیت میں انہوں نے عسکری آپریشنز، انٹیلیجنس اور اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بنگلہ دیش کے آپریشنز کی نگرانی کی۔

اپنی 35 سالہ سروس میں انہوں نے حسینہ واجد کے ساتھ بھی کام بھی کیا اور وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply