0

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد بھارت سے بڑی خبر آگئی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (CCS) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہیں بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، پی ایم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ کے سربراہ روی سنہا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا اجلاس میں موجود تھے۔

بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت یہ اجلاس پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اس سیاسی بحران کے درمیان ہوا ہے جب اس کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور ملک سے فرار ہوگئیں۔ حسینہ ہندن ایئربیس پہنچی جہاں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی۔

بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے تمام ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔ ریلوے کی وزارت کے مطابق، میتری ایکسپریس، بندھن ایکسپریس اور میتالی ایکسپریس رواں سال جولائی کے وسط میں آخری بار چلیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply