موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 90 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔
کشتی ڈوبنے کے باعث متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈوبنے والی کشتی میں مختلف ممالک کے افراد سوار تھے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق 5 سالہ بچی سمیت 9 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ جو حادثے کا سبب بنے۔