0

ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا آمد پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے تاہم ناقدین نے اسے نسل پرستانہ اورامتیازی قراردیا ہے۔

پابندی کا اطلاق افغانستان، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، سوڈان، یمن اور صومالیہ کے شہریوں پرہوگا۔

پابندی سے متاثرہ ممالک میں بیشتر کا تعلق مسلم دنیا اور افریقہ سے ہے، جس پرعالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کو امتیازی اورغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے،امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ پابندی عارضی ہے اورسیکیورٹی جائزے کے تحت لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply