امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایک امن پسند قوم ہے اور ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے بچا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہماری پالیسیوں کا محورملکی سلامتی، ترقی اورعوامی خوشحالی ہے، ہم نے قلیل عرصے میں کئی میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور یہ امریکا کا سب سے سنہری دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم امریکا کو ایک بار پھرعظیم بنانے کی جانب گامزن ہیں اور ہماری قوم متحد ہو کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا رہی ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ہم اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔









