0

عید قرباں پر بھارت میں پابندیاں، مودی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی عیاں

بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف منظم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کو عبادات سے روکنے کے لیے اتر پردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق کھلی جگہ پرنماز کی ادائیگی بھی ممنوع قراردی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی یہ کوشش، مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ تصور کی جا رہی ہے۔

ہرعید پر ایسی پابندیاں لگانا معمول بن چکا ہے جبکہ ہندو تہواروں پر انتہا پسندوں کو کھلی آزادی حاصل ہے، مودی حکومت کا “سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کا نعرہ محض دکھاوا ثابت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply