0

ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، فوری امن کی امید نہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جو ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہا، یوکرین کے روس پرحالیہ حملے اور ایران کے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 امریکی صدرٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سے ایران کے معاملے پر بھی تفصیلی بات ہوئی اور وہ مستقبل میں ایران سے متعلق مذاکرات میں شرکت کریں گے،ایران معاہدے پر فیصلہ مؤخر کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پیوٹن سے گفتگو مثبت رہی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اتنے حساس حالات میں فوری امن کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بڑی طاقتیں سفارتی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply