0

سعودی عرب کیخلاف بہتر کھیل کیلئے پاکستانی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسنٹائن پُرامید

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسنٹائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیخلاف بہتر کھیل کیلئے پُرامید ہیں۔

سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیفن کانسنٹائن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک مضبوط اور بڑی ٹیم سے سامنا ہے، سعودی عرب کے خلاف کل کا میچ ایک بڑا گیم ہوگا۔

ہیڈ کوچ قومی فٹبال ٹیم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنا فوکس صرف کھیل پر رکھا ہوا ہے، فیفا کوالیفائرز میں بہتر رزلٹس دینے کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ فٹبال فیڈریشن کو مستقبل کی پلاننگ پر بھی کام کرنا ہوگا، بطور ہیڈ کوچ پاکستان کے بہتر رزلٹ کیلئےکام کیا، میچ کا اچھا رزلٹ صرف جیت ہوتی ہے۔

اسٹیفن کانسنٹائن نے کہا کہ پاکستانی پلیئرز باصلاحیت ہیں، انھیں زیادہ انٹرنیشنل میچز ملنے چاہیئں، انٹرنیشنل میچز کیلئے فنڈز بھی ایک مسئلہ ہے۔

پاکستانی فٹبال پلیئر عبداللہ اقبال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، قومی ٹیم نے متعدد ٹریننگ سیشن میں صلاحیتوں کو نکھارا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply