0

آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ آل راؤنڈر بدستور سائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے آل راؤنڈر کواحتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر اسی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 نہیں کھیل پائے تھے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی، یہاں پر ہائی اسکوررننگ میچز نہیں نظر آر ہے، ہمارے کچھ پلیئرز یہاں پہلے کھیلے ہوئے ہیں ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر چکے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply