امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اورہم اس کے مالک ہونگے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے ممالک جلد ابراہام معاہدے پرشامل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں حماس کے یقینی خاتمے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دینگے، مجھے امید ہے کہ جنگ بندی سے خونریزی ختم ہوجائے گی، ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔









