ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم آنکھیں میں کام کرنے والے بندر کو ہیرو سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔ایک بھارتی شو میں گفتگو کرتے ہوئے چنکی پانڈے نے بتایا کہ بلاک بسٹر فلم آنکھیں میں کام کرنے والے بندر کو ہیرو سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا بلکہ زیادہ معاوضے کے ساتھ اسے فائیو سٹار ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ فلم میں میرے علاوہ سب کا ڈبل رول ہے، میں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں تو انھوں نے مجھے ایک بندر دیا۔ اس بندر کو مجھ سے اور گووندا سے زیادہ تنخواہ ملتی تھی۔ یہ ایک مہنگا بندر تھا اور چھ معاون لوگوں کے ساتھ سفر کرتا تھا۔ اس بندر کی وجہ سے سیٹ پر بہت مزاحیہ سین ہوئے لیکن سب اس سے پیار کرتے تھے۔
0