0

ایس سی او کانفرنس میں بھارت سے کون شرکت کریگا؟اعلان کردیا گیا

بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا۔

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی،شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15اور16اکتوبر کو ہو گا۔

دوسری جانب سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کو مثبت طریقے سے دیکھناچاہیے،ایس سی او کانفرنس بہت اہم ہے۔

اگر بھارتی وزیرخارجہ آرہےہیں تو ان کا کھلے دل سے استقبال کرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply