افغان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی پشتو روایات کے مطابق ہوئی، افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔
افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد راشد خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام موصول ہو رہے ہیں۔