غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر پوربندر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور سمندر میں ایک کشتی کے عملے کے بیمار رکن کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ریسکیو کرنے پہنچا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تاہم وہ سمندر میں گر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے جن میں سے 3 سمندر میں ڈوب گئے جبکہ صرف ایک کو بچایا جا سکا۔
حادثے میں لاپتا ہونے والے 3 اہلکاروں کی تلاش مں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 4 بحری جہاز اور 2 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔
یاد رہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے اس ہیلی کاپٹر نے ریاست گجرات میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 67 جانیں بچائی تھیں۔
گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کا ایک مگ-21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی۔