حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی تحریک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے وسیع مشاورتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حماس کی شوریٰ کونسل کے اجلاس میں نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گا۔
حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جو معتدل طبیعت کے مالک ہیں۔ اسی طرح خلیل الحیہ جنہیں حماس میں ایک مضبوط شخصیت سمجھا جاتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کے قریبی ساتھیوں میں بھی شمار کیا جاتا تھا، انکا نام بھی زیرِ غور ہے۔
ہنیہ کے ایک اور نائب زاہر جبارین ہیں، جنھیں حماس کے مالیاتی اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے حماس کا سی ای او کہا جاتا ہے۔ ایران سے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے انکے بھی حماس کے اگلے سربراہ بننے کے امکانات ہیں۔
فلسطینی تنظیم کے ایک اور اہم ترین رہنما یحییٰ السنوار جو غزہ میں جاری جنگ کی قیادت کر رہے ہیں، وہ بھی اسماعیل ہنیہ کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔









