امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم کو ایک ٹیلی فون کال کے دوران “گولڈن ڈوم” میزائل شیلڈ پروگرام میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کال موجودہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں کی گئی، جس میں خطے میں بیلسٹک میزائل کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا اورجاپان اس سے قبل بھی بیلسٹک میزائل ڈیفنس (BMD) نظام میں قریبی تعاون کر چکے ہیں، دونوں ممالک نے مشترکہ طورپرمیزائل روکنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید سسٹمزپرکام کیا ہے، جن میں SM-3 میزائل پروگرام بھی شامل ہے۔
“گولڈن ڈوم” میزائل شیلڈ پروگرام ایک جدید دفاعی نظام ہے جس کا مقصد میزائل حملوں سے محفوظ رہنا ہے، واشنگٹن کی جانب سے جاپان کی تکنیکی مہارت اورخطے میں اسٹریٹیجک موجودگی کو مدنظررکھتے ہوئے یہ نئی درخواست سامنے آئی ہے۔









