ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اسکاٹش کھلاڑی مائیکل جونز کے چھکے سے سولر پینل ٹوٹ گیا۔
برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ کو دس اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔
مائیکل جونز 30 اور جارج منزی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
تاہم پاور پلے کے آخری اوور میں اسکاٹش اوپنر مائیکل جونز نے کرس جارڈن کی گیند پر بلند و بالا چھکا لگایا جو سیدھا سولر پینل پر جا لگا۔
واضح رہے کہ کنگسٹن اوول مینجمنٹ کے چیئرمین ڈیمین گاسکن نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ہم نے تاریخی طور پر سالانہ لاکھوں ڈالر بجلی پر خرچ کیے ہیں لہٰذا بل کو سولر سسٹم کے ذریعے نمایاں طور پر کم کیا جائے گا۔