0

’ٹیم میں گینگز، دوستیاں، ٹولہ ہے‘ احمد شہزاد برس پڑے

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد طویل عرصے سے کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں احمد شہزاد سے شائقین کرکٹ نے ٹیم کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا جس پر وہ طویل عرصے سے کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ آپ نے بینچ اسٹرینتھ تیار نہیں کی یہ ہم غلط نہیں کہتے، آپ نے ویرات کوہلی، روہت شرما کو دیکھا ہوگا وہ کبھی بھی کمزور ٹیموں کے خلاف میچز نہیں کھیلتے لیکن پاکستان میں کرکٹ آئی تو فلیٹ پچز پر آپ نے سی، ڈی، ای ٹیموں کے خلاف کسی کو موقع نہیں دیا، جب آپ موقع نہیں دیں گے تو کیسے مستقبل کی تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سینئر کھلاڑی ہیں اور آپ سارے ہی میچز کھیل رہے ہیں، جب آپ ایسی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو بڑی ٹیموں کے خلاف اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پرفارم کریں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہم کرکٹ آئی سی سی ایونٹس جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں، کیا ہم نے پچھلے چار پانچ سالوں میں کوئی بڑا ایونٹ جیتا ہے، اگر جیت لیا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں اگر نہیں تو پھر میں ٹھیک کہتا ہوں کہ ٹیم میں گینگز، یاریاں، ٹولہ ہے ایک ایجنٹ کے ساتھ جو ساری کرکٹ پچھلے چار پانچ سال سے مینوپلیٹ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑی جن کی روزی روٹی یہی ہے لیکن ان کی وکالت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply