0

عمان نے نمیبیا کیخلاف منفی ریکارڈ بنا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمان نے نمیبیا کیخلاف منفی ریکارڈ بنا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا، سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔

تاہم میچ میں عمان نے نمیبیا کیخلاف منفی ریکارڈ بھی بنادیا۔

نمیبیا کے خلاف عمان کے ایک دو نہیں بلکہ 6 بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کشیپ پرجاپتی، عاقب الیاس، ذیشان مقصود، محمد ندیم، مہران خان اور کلیم اللہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔

اس میچ میں نمیبیا کے روبین ٹرمپیل مین نے پہلے دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں۔ اوور کی پہلی گیند پر کشیپ پرجاپتی وکٹ کے آگے آکر آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر کپتان عاقب الیاس بھی اسی انداز میں آؤٹ ہوگئے۔

ٹرمپیل نے کلیم اللہ کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے اپنا تیسرا شکار بنایا، عمان کے خلاف ٹرمپیل مین نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ عمان کی ٹیم 109 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی، ہدف کے تعاقب میں نمیبیا بھی 109 رنز ہی بناسکی اور سپر اوور میں نمیبیا نے کامیابی حاصل کی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply